بیجنگ، ایرانی وزیرخارجہ کی چینی ہم منصب اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ سے ملاقات

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے چین کے دورے کے دوران بیجنگ میں چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے تہران اور بیجنگ کے باہمی تعلقات اور خطے اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

بیجنگ میں ہی عراقچی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نورلان پرمک بایف سے بھی ملاقات کی  اور ایران اور شنگھائی تعاون تنظیم کے درمیان تعلقات اور تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اس سے پہلے ایرانی وزیرخارجہ نے دورہ چین کے حوالے سے کہا تھا کہ ایران اور چین تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہیں۔ دونوں ممالک علاقائی اور عالمی واقعات اور مسائل پر مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *