اربعین کے دوران ممکنہ خطرات اور مشکلات سے کیسے محفوظ رہیں

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن ہلال احمر نے اربعین کے موقع پر جسمانی سلامتی کو یقینی بنانے کے بارے میں چارٹ جاری کیا ہے۔ اربعین کے مراسم ایک زیارتی سفر ہے لیکن اس سفر کے دوران کچھ خطرات اور مشکلات بھی پیش آسکتی ہیں۔ ہوشیاری اور توجہ کے ذریعے ہی ان خطرات کو دور کرسکتے ہیں۔

سفر کے دوران ہمیشہ ہوشیار رہیں اور ممکنہ خطرات کی صورت میں الرٹ رہیں۔ اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے نکات جاری کئے گئے ہیں جن کی رعایت ضروری ہے۔

بارڈر پار کرتے ہوئے رش ختم ہونے کا انتظار کریں

ملک کے نکلنے کے دوران اپنی گاڑی کے دروازے بند ہونے اور پارکنگ کے بارے میں مکمل اطمینان حاصل کریں

گاڑی پارک کرنے کے بعد اس میں پرس اور دوسری قیمتی اشیاء رکھنے سے اجتناب کریں

متعلقہ حکام کی ہدایات کو غور سے سنیں

افواہوں پر یقین کرنے اور ان کو پھیلانے سے گریز کریں

کسی جگہ رہائش پذیر ہونے کے بعد اس جگہ کا نام اور حرم تک آنے جانے کا راستہ پہلے سے معلوم کریں

حرم کے اطراف کے راستوں کے بارے میں معلومات حاصل کریں

کربلا کی طرف پیدل مارچ شروع کرنے کے بعد زیادہ دیر تک مسلسل پیدل چلنے سے گریز کریں۔ ضرورت محسوس کرنے پر استراحت کریں یا گاڑی کے ذریعے سفر جاری رکھیں

متعلقہ شہروں کے موسم اور آب و ہوا کے مطابق کپڑے زیب تن کریں

آرام دہ جوتے، ٹوپی اور مناسب بیگ اپنے ساتھ لے جائیں

منظم طریقے سے پانی اور دوسری مشروبات استعمال کریں

ہمیشہ پینے اور چہرے اور بدن کو ٹھنڈا کرنے کے لئے ٹھنڈا پانی ساتھ رکھیں

سفر کے دوران دوسروں کو مخصوصا بچوں اور ضعیف افراد کو دھکا دینے سے گریز کریں

مارچ کے دوران بھیڑ میں جانے سے اجتناب کریں اور دور سفر کریں

اگر بھیٹر میں پہنچیں تو خود پر قابو رکھیں اور توانائی کو بچائیں۔ بلاضرورت بھیڑ کو دھکا دے کر باہر نکلنے، فرار کرنے یا شور مچانے کی کوشش نہ کریں

اپنے ہاتھوں کو سینے کے سامنے رکھیں تاکہ اگلے شخص اور آپ کے سینے کے درمیان فاصلہ ہونے کی وجہ سے سانس لینے میں کوئی مشکل پیدا نہ ہوجائے۔ اگر خدانخواستہ اپنے اطراف میں کوئی زمین پر گر جائے تو فورا مدد کریں تاکہ کھڑا ہوجائے

کاروان اور راستے میں سفر کرنے والے کمزور، ضعیف اور چھوٹی عمر کے زائرین کا ہمیشہ خیال رکھیں

فلٹر والا ماسک اپنے ساتھ رکھیں تاکہ ضرورت کے وقت استعمال کرسکیں

عام لوگوں سے کسی قسم کی کوئی چیز لینے سے گریز کریں

کوئی بھی مشکوک شیئ نظر آنے کی صورت میں انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع دیں

اپنا موبائل کسی اجنبی دینے سے اجتناب کریں اور چارج پر لگاکر موبائل کو مت چھوڑیں

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *