حیدرآباد: تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) ڈاکٹر جتندر نے اتوار کے روز کہا کہ فلمی شخصیات اور دیگر لوگوں کو یہ بات اچھی طرح سمجھنا چاہئے کہ شہریوں کی حفاظت اور ان کی سلامتی سب سے زیاد ہ اہم ہے اور انہیں، اپنے آپ کو اس کے مطابقت رکھنا، برتاؤ کرنا چاہئے۔
وہ، رواں ماہ کے روائل میں پشپا۔2فلم کی اسکریننگ کے موقع پر شہر کی ایک تھیٹر میں بھگدڑ کے واقعہ میں ایک خاتون کی ہلاکت اور تلگو فلم کے سرکردہ اداکار الوارجن کے چند تبصروں پر پوچھے گئے سوال پر ردعمل کااظہار کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی کسی کے خلاف کوئی ذاتی مخاصمت نہیں ہے لیکن اس دوران ہم تمام کو ریاست کے شہریوں کے تئیں ذمہ دار بننا چاہئے۔ ڈاکٹر جتندر نے کہا کہ وہ فلموں میں ہیرو ہوں گے لیکن انہیں زمینی طور پر سماج کے مسائل کو سمجھنا ہوگا۔
جہاں تک شہریوں کی سلامتی کا سوال ہے فلم کی تشہیر اتنی اہم نہیں ہے۔ کچھ غلط ہوا۔ ہم تمام کو یہ سمجھنا چاہئے کہ اس طرح کے واقعات شہریوں کی سلامتی او ران کی سیکوریٹی کیلئے بہتر نہیں ہیں۔ کریم نگر ضلع میں ذرائع ابلاغ کے نمائندں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی پی تلنگانہ ڈاکٹر جتندر نے یہ بات کہی۔
دسمبر کے اوائل میں شہر کی ایک تھیٹر میں فلم پشپا2 کی اسکریننگ کے دوران بھگدڑ سے ایک خاتون ہلاک اور اس کا کمسن بیٹا زخمی ہوگیا۔ اس وقت فلم اداکار الوارجن تھیڑ آئے ہوئے تھے۔ پولیس نے انہیں اس کیس میں گرفتار کرلیا مگر تلنگانہ ہائی کورٹ نے انہیں عبوری ضمانت دی ہے۔