مظاہرۂ قرأتِ قرآن۔بموقع اختتامِ سالِ رواں و استقبالِ سال 2025ء

حیدرآباد۔قاری محمد عبدالرحمن صدر، ایس آر زیڈ ماہر القرآن حیدرآباد کے بموجب ایس آر زیڈ ماہر القرآن حیدرآباد کی جانب سے 31st دسمبر 2024 بروز منگل ایک عظیم الشان “مظاہرۂ قرأتِ قرآن” منعقد کیا گیا ہے۔ یہ روح پرور پروگرام دارالشفاء فٹبال گراؤڈ ، حیدرآباد میں شام 7 بجے منعقد ہوگا (إن شاءاللّٰه)

 

الحمدللہ ماہر القرآن کی جانب سے حضرت مولانا غیاث احمد رشادی” صاحب دامت برکاتہم کو تکمیلِ تفسیرِ قرآن کی عظیم سعادت پر تہنیت پیش کی جائیگی۔ اس باوقار محفلِ قرأت میں شہر کے مشہور اور ممتاز قراءِ کرام اپنا شاندار مظاہرہ پیش کریں گے

 

اس مبارک موقع پر حیدرآباد کے 10 باصلاحیت اور مُجوَّد حسنِ قرأت رکھنے والے قاریوں کو ممتاز مہمان قراءِکرام کے ساتھ اسٹیج پر قراءت کرنے کا زرّیں موقع*ض دیا جائے گا۔ إن شاء اللّٰه یہ پروگرام نہ صرف قرآنی تلاوت کی اہمیت کو اجاگر کرے گا بلکہ نوجوان قارئین کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ بھی بنے گا۔

 

دلچسپی رکھنے والے قراء اپنی تلاوت کی ویڈیو 26 دسمبر 2024 تک واٹس ایپ نمبر 9000004181 پر ارسال کریں۔ براہ کرم صرف واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کریں کال کرنے سے گریز کریں۔یہ پروگرام تمام اہلِ ایمان کے لیے ایک روحانی محفل ثابت ہوگا، لہٰذا آپ سے درخواست ہے کہ وقت پر تشریف لائیں اور اس بابرکت محفل کا حصہ بنیں۔

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *