قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم نیوز سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی کنارے کے شہر جیریکو میں قابض اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران دو فلسطینی نوجوانوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ نوجوانوں کے سینے میں گولی لگی تھی اور ان کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔ زخموں کے معائنے سے پتا چلا کہ گولیاں کافی دیر پہلے اور انتہائی قریب سے ماری گئی تھیں۔

فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر زخمی نوجوانوں کو تاخیر سے اسپتال منتقل کیا اگر انھیں بروقت لایا جاتا تو زندہ بچایا جا سکتا تھا۔

شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 16 سالہ قصے الوالجی اور 25 سالہ محمد ربحی نجوم کے نام سے ہوئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *