بہار: تیجسوی یادو کا شراب بندی پر نظرثانی اور 200 یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ، حکومت پر سخت حملہ

[]

پٹنہ: بہار اسمبلی میں قائد حزب لیڈر تیجسوی یادو نے ہفتے کو کہا کہ سیمانچل کے حالات بدتر ہیں۔ یہ پورا علاقہ غربت اور ہجرت کے سنگین مسائل سے دوچار ہے۔ وہ اپنی یاترا کے تحت کٹیہار پہنچے تھے، جہاں انہوں نے حکومت کی شراب بندی پالیسی پر سوال اٹھائے۔

انہوں نے کہا، ’’ہم چاہتے ہیں کہ بہار نشہ سے پاک ہو لیکن موجودہ قانون میں ترمیم ضروری ہے۔ قانون کے باوجود شراب کی ہوم ڈلیوری ہو رہی ہے۔ تمام جماعتوں کو مشاورت کے لیے بلانا چاہیے تاکہ قانون میں ضروری تبدیلی کی جا سکے۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *