رعیتوبھروسہ اسکیم کے تحت کسانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی:وزیرزراعت

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ سنکرانتی کے موقع پر رعیتوبھروسہ اسکیم کے تحت کسانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ وزیرموصوف نے قانون ساز اسمبلی کو بتایا کہ حکومت سنکرانتی تک کسانوں کو رعیتوبھروسہ امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے اسمبلی میں رعیتوبھروسہ اسکیم پر مختصرمباحث کے موقع پرحصہ لیتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے اب تک اس اسکیم کے تحت 12 سیزن میں 80 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے ہیں، گزشتہ سال حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد 7 ہزار 600 کروڑ روپے سے زیادہ کی ادائیگی کی گئی ہے۔

 دریں اثنا، تقریباً 21 ہزار 3 سو کروڑ روپے اب تک غیر کاشت والی اراضیات کے لیے کسانوں کی یقین دہانی فنڈ کے طور پر فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارتی ذیلی کمیٹی نے پہلے ہی رعیتوبھروسہ کے نفاذ کے لیے پالیسیوں کا قطعی تعین کرنے کے لیے بڑے پیمانے تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے ارکان اسمبلی سے رعیتوبھروسہ پالیسیوں پر تعمیری تجاویز دینے کی بھی خواہش کی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *