[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے شام میں داعش کے باقی ماندہ دہشت گردوں کے سرغنہ کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سینٹ کام نے دعوی کیا ہے کہ جمعرات کے روز مشرقی شام میں دیر الزور پر حملے میں دہشت گرد گروہ داعش کا سربراہ “ابو یوسف” عرف “محمود” مارا گیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا: دیر الزور حملہ دہشت گردوں کو امریکی افواج کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی سے روکنے کے ہمارے عزم کا حصہ ہے۔