ہریانہ کے سابق چیف منسٹر اوم پرکاش چوٹالہ کا دیہانت

[]

ہریانہ کے سابق چیف منسٹر اوم پرکاش چوٹالہ کا دیہانت

نئی دہلی: ہریانہ کے سابق چیف منسٹر اوم پرکاش چوٹالہ کا 89 برس کی عمر میں دیہانت ہو گیا۔ انہوں نے گروگرام میں اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ چوٹالہ انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے سربراہ تھے اور ہریانہ کی سیاست میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔

 

چوٹالہ خاندان بنیادی طور پر حصار سے تعلق رکھتا ہے اور یہ علاقہ جاٹوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ ہریانہ کی سیاست میں جاٹ برادری کا خاصا اثر و رسوخ ہے۔ ریاست میں ان کی آبادی تقریباً 26 سے 28 فیصد کے قریب ہے اور 36 اسمبلی حلقوں پر ان کا نمایاں اثر ہے۔

 

چوٹالہ معروف سیاستدان چودھری دیوی لال کے بڑے بیٹے تھے، جو ہندوستان کے ڈپٹی وزیر اعظم رہ چکے تھے۔ دیوی لال کے چار بیٹوں میں اوم پرکاش چوٹالہ نے ان کی سیاسی وراثت کو آگے بڑھایا۔ چوٹالہ پہلی مرتبہ 1989 میں ہریانہ کے وزیر اعلیٰ بنے اور مختلف ادوار میں چار

 

مرتبہ یہ عہدہ سنبھالا۔ ان کا آخری دورِ حکومت 2005 میں ختم ہوا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *