[]
سنبھل کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمان پر برقی چوری کا الزام، 1.91 کروڑ جرمانہ
نئی دہلی: ریاست اتر پردیش کے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمان برق پر محکمہ برقی نے برقی کے سرقہ کا الزام لگاتے ہوئے ایک کروڑ 91 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ پر برقی چوری کا الزام لگایا گیا ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے گھر کا کرنٹ کا کنکشن بھی کاٹ دیا گیا ہے۔
محکمہ برقی کے مطابق سنبھل کے رکن پارلیمنٹ کے گھر میں زیرو میٹر ریڈنگ سامنے آنے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ محکمہ کی طرف سے ضیاء الرحمان برق کو نوٹس جاری کیا جائے گا اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں آر سی جاری کی جائے گی۔
جمعرات کی صبح محکمہ برقی کی ٹیم بھاری پولیس فورس کے ساتھ ضیاء الرحمان برق کے گھر پہنچی۔ 2 میٹرس میں ٹیمپرنگ کے ثبوت ملنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔