جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر کو آندھراپردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر کرنے کی تجویز

[]

حیدرآباد: سپریم کورٹ کالیجم نے جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر کو آندھراپردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

وہ 8 مارچ 2013 کو جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے جج مقرر کئے گئے تھے جہاں وہ سینئر جج رہے۔

ان کا تبادلہ جون 2022 میں بمبئی ہائی کورٹ کردیاگیا جس کے بعد سے وہ بمبئی ہائی کورٹ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

ان کو منی پور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کے سلسلہ میں کالیجم نے 9 فروری 2023 کو سفارش کی تھی جو حکومت کے پاس زیرالتوا تھی۔

جسٹس پرشانت کمار مشرا چیف جسٹس آندھراپردیش ہائی کورٹ کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کے بعد 19 مئی 2023 سے یہ عہدہ مخلوعہ تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *