[]
ارب پتیوں کے حالیہ نقصانات کے باوجود اس سال ان کی خوش قسمتی میں آسمان چھونے والا اضافہ دیکھنے میں آیا اور ان خوش قسمت افراد میں مسک شامل ہیں۔
دنیا کے نمبرون ارب پتی اور متنازع کاروباری شخصیت ایلون مسک کو ایک ہفتے میں تقریبا آٹھ ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔’بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کی نظر سے گزری ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص کی دولت گذشتہ ہفتے کے آخر میں تقریباً 8 بلین ڈالر کے خسارے کے بعد 224 ارب ڈالر پر آ گئی۔
العربیہ کے مطابق ’ٹیسلا‘ کے سی ای او ایلون مسک دنیا کے امیروں میں واحد دولت مند نہیں جو خسارے کا سامنا کررہے ہیں۔ گذشتہ ہفتے دنیا کے 5 امیر ترین ارب پتیوں کے نقصانات 2 ارب ڈالر سے 8 ارب ڈالر کے درمیان نقصان اٹھانا پڑا۔
گراوٹ بنیادی طور پر امریکی فیڈرل ریزرو کی طرف سے گذشتہ ہفتے کے آخر میں مانیٹری سخت کرنے کی پالیسی کو جاری رکھنے کی وجہ سے ہوئی۔ارب پتیوں کے حالیہ نقصانات کے باوجود اس سال ان کی خوش قسمتی میں آسمان چھونے والا اضافہ دیکھنے میں آیا، کیونکہ 10 امیر ترین ارب پتیوں نے 397 بلین ڈالر سے زیادہ کا منافع حاصل کیا۔
ایلون مسک سال کے آغاز سے ہی ٹیسلا کے آسمان چھوتے شیئرز کے بعد 87 ارب ڈالر سے زیادہ کمانے والے سب سے زیادہ منافع بخش کاروباری شخص قرار دیے گئے تھے جب کہ ان کے حریف فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو ارب پتیوں میں دوسرے نمبر پر رہے اور انہوں نے64.1 ارب ڈالر کا منافع کمایا۔