حرم شاہ چراغ کے ارد گرد حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، سپاہ پاسداران انقلاب

[]

مہر خبر رساں ایجنسی کے رپورٹر کے مطابق سردار ید اللہ بوعلی نے ابھی شام کو صحافیوں کی پریس بریفنگ میں کہا کہ آج ایک دہشت گرد شاہ چراغ کے مزار میں داخل ہوا اور فوراً فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مزار کے دو خادمین زخمی ہو گئے۔”

 انہوں نے کہا: حملہ آور نے خادمین پر فائر کرنے کے بعد زائرین پر گولی چلائی اور اب تک سات افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ 

بو علی نے کہا: حملہ آور آٹھ میگزینوں کے ساتھ جنگی ہتھیار لے کر مزار میں داخل ہوا۔ 

فجر کور کے کمانڈر نے تاکید کی کہ اب مزار کے گرد حفاظتی انتظامات کر دیے گئے ہیں اور حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ اس وقت فورسز کی تحویل میں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کا علاج جاری ہے جب کہ ہیلتھ ایمرجنسی کے اعلان کے مطابق زخمیوں میں سے ایک شخص شہید ہو چکا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *