[]
مسجد کریم ناگارام کی بے حرمتی کے خلاف نظام آباد مجلسی قائدین کا احتجاج
صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی، ایم ایل اے احمد بلعلہ کی نظام آباد پولیس کمشنر سندھو شرما سے عناصر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ
نظام آباد:14/ڈسمبر(اردو لیکس) ناگارام نظام آباد میں واقع مسجد کریم میں شرپسندوں کی جانب سے قرآن شریف کی بے حرمتی اور مائیک سیٹ کو تباہ کرنے پر نظام آباد مجلسی صدور محمد فیاض الدین، محمد شکیل احمد فاضل، سابقہ ڈپٹی میئر میر مجاز علی کے علاوہ مجلسی کارپوریٹرس ماجد صدیقی،میر ارشاد علی سمیر، عبدالعلی باغبان، انچارج کارپوریٹرس محمد مستحسین، افسر بیگ، محمد سلیم، سرفراز خان، سید رفیع الدین، کوآپشن ممبرس شہباز احمد، ارشد پاشاہ، مجلسی قائدین عظیم بابا، میر ممتاز علی نے اطلاع ملنے پرمسجد کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا
اور اس واقعہ کی شدید مذمت کی۔ مجلسی قائدین نے صدر مجلس نقیب ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب ایم پی اور ملک پیٹ ایم ایل اے نظام آباد انچارج احمدبن عبداللہ بلعلہ کو اس واقعہ کی تفصیلات سے واقف کروایا
جس پر جناب اسد الدین اویسی صاحب اور احمدبن عبداللہ بلعلہ نے نظام آباد انچارج پولیس کمشنر مسز سندھو شرما سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے اس واقعہ کی نہ صرف مذمت کی بلکہ مسجد کی بے حرمتی کرنے والوں کی نشاندہی کرتے ہوئے سخت کاروائی کا پرزور مطالبہ کیا۔
نظام آباد مجلسی قائدین نے نظام آباد اے سی پی راجہ وینکٹ ریڈی، ٹاون سی آئی بی سرینواس اور Vٹاون ایس آئی گنگادھرسے شرپسندوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریری طورپر شکایت کی۔