ایران میں آذربائیجانی سفارت خانے کی قونصلر خدمات دوبارہ شروع

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں آذربائیجان کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ اس کا قونصلر شعبہ 17 دسمبر 2024 سے اپنی خدمات دوبارہ شروع کرے گا۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ آذربائیجانی شہریوں اور دیگر افراد کو قونصلر خدمات فراہم کرنے کے عمل کو جاری رکھنے کی علامت ہے۔

یاد رہے کہ آذربائیجان نے اپنے سفارتی مشن پر 27 جنوری 2023 کو حملہ ہونے کے بعد اپنے سفارت خانے کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔ تاہم جولائی 2023 میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے بعد سفارت خانے کو نئی جگہ پر دوبارہ شروع کیا گیا اور سفیر اور دیگر سفارتی عملہ ایران واپس آ گئے تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *