[]
حیدرآباد: بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے جھولے کی رسی میں غلطی سے گردن پھنس جانے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع منچریال کی بیلم پلی بستی میں گذشتہ روز پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ42سالہ نیرجا کی موت اس وقت ہوئی جب اس کی گردن جھولے کی رسی میں پھنس گئی، وہ اپنے بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی۔
نیرجا کی دو بیٹیاں نوی سری اور سچترا اور ایک بیٹا دھنش تھا۔
وہ واقعہ کے وقت دھنش کو جھولے کا استعمال کرنے کا طریقہ بتا رہی تھی۔
اس کی ساس کی شکایت پر معاملہ درج کرکے جانچ کی جارہی ہے۔