کشمیر-ہماچل میں برفباری سے شمالی ہند میں سرد لہر تیز، دہلی-یوپی سمیت کئی ریاستوں میں الرٹ جاری

[]

موسم سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ مانسون کی راہ پر چلتے ہوئے تقریباً دو ہفتے کی دیر سے سرد موسم کی واپسی ہوگی۔ یعنی جنوری کے بعد سردی کا ڈھلان شروع ہو سکتا ہے۔ مضبوط ‘ویسٹرن ڈسٹربینس’ کی کمی کی وجہ سے شمالی ہند میں دسمبر کے پہلے ہفتہ تک معمول سے اوپر درجہ حرارت تھا لیکن پہاڑوں میں جب مضبوط ‘ویسٹرن ڈسٹربینس’ آیا تو پورے ہفتہ سے سردی کی شروعات ہوئی۔

اسکائی میٹ کے مطابق اگلے 8 سے 10 دنوں تک کوئی دیگر ‘ڈسٹربینس’ نہیں آنے جا رہا ہے۔ پھر بھی پہاڑوں میں برفباری جاری رہے گی۔ اس کے سبب جموں و کشمیر، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور مغربی اتر پردیش سمیت میدانی ریاستوں میں 3 سے 4 دنوں تک درجہ حرارت میں گراوٹ جاری رہے گی۔ لیکن جیسے ہی برفباری کا اثر کم ہونے لگے گا ویسے ہی سرد ہوائیں گرم ہونے لگیں گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *