جنوبی کوریا میں منجمد ایرانی اثاثے بحال

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی جانب سے غیر منصفانہ پابندیوں کی وجہ سے جنوبی کوریا میں ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے مد میں منجمد اثاثے بحال ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کوریا میں منجمد اثاثے بحال ہوگئے ہیں۔

اثاثوں کی واپسی ان اشیاء کی صورت ہوگی جو امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہوں گی۔

حالیہ سالوں میں جنوبی کورین کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے ان اثاثوں کی مالیت میں ایک ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان قیدیوں کی رہائی کے بدلے منجمد اثاثوں کی بحالی کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت ایران میں قید امریکی شہریوں کو رہا کیا جائے گا۔ اس کے جواب میں امریکہ جنوبی کوریا میں منجمد ایرانی کئی ارب ڈالر کے اثاثے بحال کرے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *