[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں دو فضائی حملے کیے ہیں۔
العربیہ چینل کے نمائندے نے بھی رپورٹ کیا کہ اسرائیلی جنگی طیارے شام کی فضاؤں میں پرواز کر رہے تھے جس دوران دمشق میں ایک دھماکے کی آواز سنی گئی۔
دراین اثناء اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کے چار آپریشنل گروہ اب بھی جنوبی شام میں موجود ہیں۔
بیان کے مطابق ان گروہوں میں سے ایک نے اسرائیل اور شام کے درمیان حائل علاقے میں شامی فوج کے کئی ٹینک قبضے میں لے لیے ہیں۔
اسرائیلی قابض فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگری نے بھی اعلان کیا کہ شمالی جولان کے علاقے میں حالات کا جائزہ لینے کے بعد اسرائیل نے اپنی سرگرمیوں کو محدود کردیا ہے۔