بنگلہ دیش میں ہوا کا معیار اتنا خراب، یونس حکومت نے عوام سے گھر میں رہنے کی اپیل کی

[]

بنگلہ دیش میں حالات نازک مرحلے پر پہنچ چکے ہیں،ایسے میں محمد یونس حکومت نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے کل یعنی 10 دسمبر کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں لوگوں سے گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک پہننے کی تاکید کی گئی ہے، جب کہ “کمزور افراد” سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر ضروری ہو تو  ہی گھر سے باہر جائیں ۔

بنگلہ دیشی اخبار ’ڈیلی اسٹار‘ کی رپورٹ کے مطابو حکومت نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ ڈھاکہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہوا کا معیار غیر صحت بخش اور بعض اوقات اے کیو آئی 250 سے اوپرتک  پہنچ گیا ہے اورخراب ہو گیا ہے ۔ وزیر نے ایک ریلیز میں کہا ، “اس صورتحال میں ، عوام کو باہر جاتے وقت ماسک پہننے کا مشورہ دیا جاتا ہے ، جب کہ حساس افراد یعنی سانس لینے میں دشواری ، الرجی اور سانس کی دیگر پریشانیوں والے افراد سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ صرف اس وقت باہر جائیں جب انتہائی ضروری ہو۔”

عوامی معلومات کے لیے ہوا کے معیار کا ڈیٹا محکمہ ماحولیات کی ویب سائٹ پر باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ ایڈوائزری میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس معلومات پر نظر رکھیں اور اس کے مطابق ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اس کے علاوہ ہر ایک سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے طور پر فضائی آلودگی پر قابو پانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

وزارت نے اینٹوں کے بھٹے اور فیکٹری مالکان کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو کچھ اقدامات اپنانے کا مشورہ دیا ہے، جن میں ٹھوس کچرے کو جلانے سے گریز کرنا، تعمیراتی مقامات پر مناسب باڑ اور کور لگانا، تعمیراتی سامان کو ڈھانپنا، اس بات کو یقینی بنانا شامل ہے کہ ٹرک یا تعمیراتی سامان لے جانے والی لاریوں کو مکمل طور پر ڈھانپا جانا، دن میں کم از کم دو بار تعمیراتی علاقوں کے ارد گرد پانی کا چھڑکاؤ کیا جانااور سڑکوں پر پرانی اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چلانے سے گریز کرنا شامل ہے۔


[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *