[]
نئی دہلی ۔ سنجے ملہوترا کو آر بی آئی کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ آر بی آئی کے موجودہ گورنر شکتی کانت داس کی جگہ لیں گے۔ شکتی کانت داس نے 6 سال قبل ارجت پٹیل کے اچانک استعفیٰ کے بعد آر بی آئی کے گورنر کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔
10 دسمبر 2024 کو آر بی آئی کے موجودہ گورنر شکتی کانت داس کی مدت کار ختم ہو رہی ہے۔ یعنی سنجے ملہوترا 11 دسمبر کو اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے اور ان کی مدت کار اگلے 3 سالوں کے لیے ہوگی۔ واضح ہو کہ 2022 میں مرکزی حکومت نے ڈپارٹمنٹ آف فنانشل سروسز (ڈی ایف ایس) کے سکریٹری سنجے ملہوترا کو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ڈائریکٹر کے طور پر نامزد کیا تھا۔
اب انھیں آر بی آئی گورنر عہدہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔سنجے ملہوترا 1990 بنچ کے راجستھان کیڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ وہ نومبر 2020 میں آر ای سی کے چیئرمین اور ایم ڈی بنے تھے۔ اس سے قبل وہ وزارت توانائی میں ایڈیشنل سکریٹری کے عہدے پر بھی کام کر چکے تھے۔ سنجے ملہوترا نے اپنی انجینئرنگ کی ڈگری آئی آئی ٹی کانپور سے حاصل کی ہے۔ کانپور میں ہی پرنسٹن یونیورسٹی سے ماسٹرز مکمل کیا۔
30 سالوں سے میں ملہوترا نے پاور، فنانس، ٹیکسیشن، آئی ٹی اور مائنز جیسے محکموں میں اپنی خدمات دی ہیں۔