[]
حیدرآباد: خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے اثر کی وجہ سے تلنگانہ سمیت شہر میں کئی مقامات پر ہلکی بارش ہو رہی ہے۔ شہرحیدرآباد کے کئی علاقوں میں کل رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
راجندر نگر، عطا پور، میلار دیو پلی، بنڈلہ گوڑہ،قسمت پور، حمایت ساگر، نارسنگی، گنڈی پیٹ، بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، خیریت آباد،مادھاپور،گچی باولی، ہائی ٹیک سٹی اور کونڈا پور اور شہر کے دیگر علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔ اس بارش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔
ریاست کے کئی اضلاع میں کہر دیکھی گئی جس کے باعث موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ کم دباؤ کے زیر اثر آئندہ تین دنوں تک تلنگانہ میں بارش کا امکان ہے۔ موسم کی تبدیلی سے سردی کی شدید لہر دیکھی جارہی ہے۔