[]
نئی دہلی: اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اور حیدر آباد کے ایم پی اسد الدین اویسی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے یہ جاننا چاہا جنہوں نے ہندوستان چھوڑ دو تحریک کے بارے میں لوک سبھا میں اظہار خیال کیا تھا، انہوں نے دریافت کیاکہ آیا وہ حقیقت جانتے ہیں؟
تحریک کا نام مسلمانوں نے دیا تھا۔ عدم اعتماد تحریک کے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے اویسی نے کہا کہ جب مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تو ”دکاندار“ یا ”چوکیدار“ دونوں ہی اپنا منہ نہیں کھولتے۔
لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر خطاب کرتے ہوئے اویسی نے دونوں محاذوں پر الزام لگایا کہ وہ اقلیتوں کی قبروں پر سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں دو محاذ ہیں۔ ایک دکاندار اور دوسرا چوکیدار۔
جب ہم پر ظلم ڈھایا جاتا ہے تو دونوں میں کوئی بھی اپنا منہ نہیں کھولتا۔ یواے پی اے (ترمیمی) قانون امیت شاہ نے پیش کیا تھا اور ان دکانداروں نے اسے منظوری دی تھی۔
اب اس قانون کے تحت ایک 83 سالہ شخص ”سپر“ نہ ہونے کی وجہ سے فوت ہوگیا۔آخر یہ دکاندار اور چوکیدار ہماری قبروں پر کب تک سیاست کرتے رہیں گے۔ اگر آپ ہمارے خلاف ناانصافی پر آواز نہ اٹھائیں تو آپ کی دکانداری کام نہیں آئے گی اور چوکیدار کو بدلنے کی ضرورت ہے۔