[]
حیدرآباد: تلگوفلم پشپا 2کے پرئمیر کے دوران حیدرآباد کی سندھیا تھیڑ میں ہوئی بھگدڑمیں ایک خاتون کی موت پر فلم کے اداکارالوارجن نے گہرے انج کااظہار کیا ہے۔انہوں نےایکس پر کئے گئے اپنے پیغام میں کہا”سندھیا تھیٹر میں ہوئے المناک واقعہ پر شدید صدمہ ہوا ہے۔
اس ناقابل تصور مشکل وقت میں غمزدہ خاندان کے ساتھ میں دلی تعزیت کااظہارکرتاہوں۔ انھوں نے مزید لکھا کہ میں انہیں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ وہ اس درد میں اکیلے نہیں ہیں۔ غم کی اس گھڑی میں اس مشکل سفر میں ان کی مدد کرنے کے لیے میں پرعزم ہوں۔“ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس واقعہ نہ صرف وہ بلکہ پورا فلم یونٹ صدمہ میں ہے۔
الو ارجن نے اس خاندان کو پانچ 25 لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ دو دن پہلے آر ٹی سی کراس روڈ پر واقعیسندھیا تھیٹر میں پشپا 2 فلم کا پریمئر شو منعقد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور اداکار الو ارجن بھی موجود تھے۔ اس دوران تھیٹر کےاحاطہ میں بھگدڑ مچ گئی اور ایک خاتون ہلاک ہوگئی تھی ۔
اس معاملہ میں پولیس نے الو ارجن کے علاوہ فلم یونٹ اور تھیٹر انتظامیہ کے خلاف پہلے ہی کیس درج کرلیا ہے۔