آہ ح ح رضوی مدیر ادارہ نشرِ پیغامّ کربلاو
یہ خبر موصول ہوتے ہی دل چھلنی ہوا، آنکھیں اشک بار ہوئیں محسوسات میں خلبلی مچ گئی کہ *جناب سیدحسین حیدر رضوی صاحب مدیر نشر پیغام کربلا* غازیپور شاملی کا حرکت قلب رک جانے کی وجہ سے انتقال ہوا ہےمرحوم کی دینی اور بےلوث قومی خدمات کا ذکر کیا جاۓ تو ان کا دائرہ از حد وسیع تر ہے۔
انھوں نے دشمنان اہلبیت اطہار علیھم السلام کی بغض و عناد پر مبنی تحریروں کے جواب میں درجنوں مدلل مضامین لکھے ا و رکتابیں تالیف فرمائی ہیں، اصلاح ممبر و ذاکری اور شادی بیاہ اور دیگر محافل و مجالس کے حوالہ سے رائج کئے گئے رسومات بد اور توہم پرستی کے خلاف بڑی بے بیباکی اور جوانمردی سے قلمی جہاد کرتے رہےاور اس سلسلے میں متعدد تحریریں منظر عام پر لانے میں بہت حد تک کامیاب رہے جو باعث بنا کہ راستہ سے ہزاروں بٹھکے ہوۓ افراد ہدایت پاگئے۔
اپنے شہر کے اطراف میں رہائش پزیر مستحق مومنین ا ور یتیم بچوں کی امداد و کفالت میں آپ کا رول قابل ستائش اور ناقابل فراموش ہے۔۔
ہم بارگاہ خداۓ متعال میں دعاء گو ہیں کہ پیغام نشر کربلا کے اس مخلص اور بیباک مجاہد کی مغفرت کرکے جوار ائمہ اطہار علیھم السلام میں جگہ عنایت فرماۓ۔اور لواحقین بلخصوص ان کے فرزند ارجمند *جناب مولانا سید محمد رضا اویس صاحب* اور ان کے سمدھی * حجتہ الاسلام والمسلمین جناب کرامت حسین جعفری صاحب* کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض ہے۔
شریکِ غم
*عاشق حسین یتو*
سلطان پورہ پٹن بارہمولہ کشمیر