ایران امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ، قطر کے اکاونٹ میں رقوم کی منتقلی

[]

باخبر ذرائع نے مہر نیوز سے گفتگو کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی منجمد اثاثوں کو اکاونٹس میں منتقل کیا جارہا ہے۔ قطر کے اکاونٹ میں رقوم کی منتقلی کے بعد امریکی قیدیوں کی رہائی عمل میں آئے گی علاوہ ازین امریکہ میں قید ایرانی شہری بھی رہا ہوجائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جنوبی کوریا میں منجمد اثاثوں کے بدلے ایران کو وہ سامان فراہم کیا جائے گا جو پابندی کی فہرست میں موجود نہیں ہے۔ اس حوالے سے کامیاب سفارتکاری نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس معاہدے پر گذشتہ سال علمدرامد ہونا تھا لیکن فسادات اور امریکی وعدہ خلافیوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔

دراین اثناء اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے دوہری شہریت کے حامل قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے یہ رہائی تیسرے ملک کی ثالثی کی روشنی میں عمل میں آئی ہے جس کے مطابق دونوں فریق ۵ قیدیوں کو آزاد کریں گے۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جنوبی کوریا میں تیل کی قیمت کی مد میں منجمد اثاثوں کی بحالی کے بدلے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پایا ہے۔

اخبار کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے تحت ایران کے منجمد ۶ ارب ڈالر کے اثاثے بحال کئے جائیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *