[]
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کی ‘ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ ٹریل’ کے ساتھ مکمل تصدیق کے مطالبہ والی تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا۔
جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے اس معاملے میں دو متفقہ فیصلے سنائے ہیں۔ فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس کھنہ نے کہا کہ عدالت نے تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے، جس میں بیلٹ پیپرز کے ذریعے انتخابات کرانے کے عمل کو دوبارہ اپنانے کی درخواست بھی شامل ہے۔