انٹرمیڈیٹ میں ایم ایس کے دو طلبہ نے اسٹیٹ ٹاپرس ہونے کا حاصل کیا اعزاز

[]

حیدرآباد، 24 اپریل – پریس ریلیز:انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 2024 میں ایم ایس جونیئر کالج کے طلبہ نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

 

انٹرمیڈیٹ بی پی سی میں ریاست تلنگانہ میں ٹاپ کرتے ہوئے، ایم ایس کی طالبہ جویریہ نور (HT نمبر: 2460210018) نے 1000 میں سے 993 نمبر حاصل کیے ہیں۔ حافظ عفاف احمد (HT نمبر: 2460209748) نے انٹرمیڈیٹ سال دوم اور ایم پی سی میں 1000 میں سے 993 نمبر حاصل کیے ہیں۔ MPC گروپ میں ریاست ٹاپر۔ عفاف احمد حافظ قرآن ہیں۔ ایم ایس جونیئر کالج کے چھ طالب علموں نے اس سال انٹرمیڈیٹ میں 990 سے اوپر نمبر حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، جن میں تین کا تعلق MPC گروپ اور تین کا BiPC گروپ سے ہے۔

 

ایم ایس کے تین طلبہ نے MPC میں 990 سے زیادہ اسکور کیے ہیں، اورایم پی سی کے 15 طلباء نے 980 سے زیادہ اسکور کے ساتھ انٹرمیڈیٹ پاس کیا ہے، مجموعی طور پر MPC کے29طلباء نے 970 سے زیادہ اسکور کیے ہیں، 149 طلبہ نے 900 سے زیادہ اسکور کیے ہیں۔دوسری طرف، ایم ایس کے تین طالب علموں نے بائی پی سی میں 990 سے زیادہ اسکور کے ساتھ کامیابی درج کی ہے۔ بائی پی سی کے 53 طلبہ نے 980 سے زیادہ اسکور کیے ہیں، 251 ط طلبہ نے 950 سے زیادہ اسکور کیے ہیں، اور 523 طلباء نے 900 سے زیادہ اسکور کیے ہیں۔

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی انتظامیہ نے 990 سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے ہر طالب علم کے لیے ایک لاکھ روپئے انعام کا اعلان کیا ہے۔ایم ایس جونئر کالج کےانٹر میڈیٹ سال دوم کی طرح سال اول کے نتائج بھی شاندار رہے۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس میں انٹرمیڈیٹ امتحان کے نتائج کے اعلان کے بعد ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

 

اس موقع پر اکیڈمی کے چیئرمین محمد لطیف خان، منیجنگ ڈائریکٹر انوار احمد اور دیگر انتظامی اراکین موجود تھے۔ چیئرمین محمد لطیف خان نے کامیاب طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ کی کامیابی کمیونٹی، ریاست اور قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *