اے پی اسمبلی انتخابات: کانگریس کے 38امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری، 5مسلم شامل

[]

حیدرآباد: آندھراپردیش کانگریس نے اسمبلی کے38امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال کے دستخط سے اس فہرست کو جاری کیا گیا ہے۔

کانگریس نے سریکاکلم سے امباٹی کرشنا راو، بوبلی سے ایم ودیاساگر، گجپتی نگر سے ڈی سرینواس، نیلامرلہ سے ایس رمیش کمار، وشاکھاپٹنم نارتھ سے ایل راما راو، چوڈاورم سے جے سرینواس، ایلمامنچلی سے نرسنگ راؤ، گناورم سے کے چٹی بابو، اچتنا سے این وینکٹ ستیہ نارائنا، وجئے واڑہ ایسٹ سے ایس پدماشری اور جگیا پیٹ سے کے اپاراؤکو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اسی طرح تاٹی کونڈا سے ایم سشیل راجہ، رے پلے سے ایم سرینواس راؤ، تنالی سے ایس کے بشید، گنٹور ویسٹ سے آرجان بابو، چرالہ سے اے کرشنا موہن، اونگول سے ٹی ناگالکشمی، کنگری سے ڈی سباریڈی، کاوالی سے پی کلیان، کوور سے این کرن کمارریڈی، سروے پلی سے پی وی سریکانت ریڈی اور گڈور سے یو راما کرشنا راؤ کا نام فہرست میں شامل ہے۔

سُلوروپیٹ سے سی شیوا، وینکٹ گری سے پی سرینواسلو،کڑپہ سے افضل علی خان، پلی ویندلہ سے ڈی کمار ریڈی، جملامڈگو سے پی برہمانند ریڈی، پرودوٹور سے شیخ پی محمد نذیر، میدکورسے جی سری راملو، الہ گڈہ سے بی حسین، سری سیلم سے اسرار سید اسماعیل، بینگن پلی سے جی پُلیا، دھون سے جی ایم سوامی اور ادونی سے جی رمیش کو ٹکٹ حاصل ہوا ہے۔

آلور سے نوین کشور، کلیان درگ سے رام بھوپال ریڈی، ہندوپور سے محمد حسین عنایت اللہ اور دھرماورم سے پی اے نارائنا کانگریس پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *