ولساڈ ایکسپریس میں آگ بجھانے کے دوران ’فائر فائٹنگ سلنڈر‘ پھٹنے سے زوردار دھماکہ، آر پی ایف کانسٹیبل ہلاک

[]

ولساڈ ایکسپریس پیر کی صبح 6.30 بجے مظفر پور ریلوے اسٹیشن پر آئی تھی، یہاں ٹرین کی ایس-8 بوگی کے بیت الخلاء میں آگ کی لپٹیں دکھائی دیں، خبر ملتے ہی آر پی ایف کی ٹیم آگ بجھانے پہنچ گئی۔

<div class="paragraphs"><p>ٹرین میں آگ کی علامتی تصویر</p></div>

ٹرین میں آگ کی علامتی تصویر

user

بہار میں مظفر پور ریلوے اسٹیشن پر آج ایک دردناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک آر پی ایف کانسٹیبل کی موت ہو گئی۔ حادثہ ولساڈ ایکسپریس میں پیش آیا جس کی ایک بوگی میں آگ لگ گئی تھی اور اس کو بجھانے کے دوران سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکہ کی زد میں آنے سے کانسٹیبل کی موت واقع ہو گئی اور اسٹیشن پر افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ولساڈ ایکسپریس پیر کی صبح 6.30 بجے مظفر پور ریلوے اسٹیشن پر پہنچی تھی۔ کچھ دیر بعد ہی ٹرین کی ایس-8 بوگی کے بیت الخلاء میں آگ کی لپٹیں دکھائی دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔ آر پی ایف کی ٹیم آگ کی خبر ملتے ہی وہاں پہنچی اور آگ بجھانے میں مصروف ہو گئی۔ اسی وقت کانسٹیبل ونود کمار چھوٹا فائر سلنڈر (فائر ایکسٹنگویشر) لے کر آگ بجھانے کی کوشش کرنے لگے۔ اس دوران فائر سلنڈر میں دھماکہ ہو گیا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ونود کمار کی موت جائے وقوع پر ہی ہو گئی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ونود کمار جب آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے تو ایک فائر سلنڈر ختم ہو گیا تھا۔ جب انھوں نے دوسرے فائر سلنڈر کا استعمال کرنے کے مقصد سے اس کا لاک کھولا تبھی اس میں دھماکہ ہو گیا۔ اس اچانک دھماکہ سے وہاں پر موجود لوگوں کو تو زیادہ نقصان نہیں پہنچا، لیکن ونود کمار بری طرح زخمی ہو گئے اور ان کی موت واقع ہو گئی۔ انھیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔

آر پی ایف نے ونود کمار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور پورے معاملے کی جانچ شروع ہو گئی ہے۔ آر پی ایف کے مطابق کانسٹیبل ونود کمار آرہ کے رہنے والے تھے۔ دو سال سے مظفر پور آر پی ایف پوسٹ میں کانسٹیبل کے عہدہ پر تعینات تھے۔ آر پی ایف ٹیم نے ان کے کنبہ کو اس حادثہ کی خبر دے دی ہے۔ ونود کمار کے اہل خانہ اس خبر سے رو رو کر بے حال ہو رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *