مسلمانوں کو گالی دو اور ووٹ حاصل کرو ۔ نریندرمودی کے بیان پر اسد الدین اویسی کا ردعمل

[]

حیدرآباد۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے وزیراعظم اعظم نریندر مودی کی جانب سے مسلمانوں سے متعلق دئیے گئے بیان پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ مودی نے آج مسلمانوں کو درانداز قرار دیا اور کہا کہ ان کے زیادہ بچے ہیں۔ 2002 سے اب تک مودی کے پاس ایک ہی گارنٹی رہی ہے ہندوستان کے مسلمانوں کو گالی دینا اور ووٹ حاصل کرنا۔ اگر ہم ملک کی دولت کی بات کریں تو مودی حکومت میں ملک کی دولت پر پہلا حق ان کے ارب پتی دوستوں کا ہے۔

 

صدر مجلس نے کہا کہ آج ہندوستان کے 1 فیصد لوگ ملک کی 40 فیصد دولت کھا گئے۔ عام ہندوؤں کو مسلمانوں کا خوف دکھایا جا رہا ہے لیکن سچ یہ ہے کہ آپ کے پیسے سے کوئی اور امیر ہو رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *