[]
نئی دہلی _ لوک سبھا کے انتخابی جلسہ عام کے دوران ، وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تبصرے کیے ہیں۔ اتوار کو راجستھان کے جلور میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ اگر کانگریس پارٹی مرکز میں برسراقتدار آتی ہے تو وہ لوگوں کی جائیداد، زمین اور سونا مسلمانوں میں بانٹ دے گی۔ کیا آپ دراندازی کرنے والوں کے ساتھ اپنی محنت بانٹنے پر راضی ہوں گے؟’
وزیراعظم کے ان تبصروں نے سوشل میڈیا پر بڑا ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ نیٹیزنز نے مودی کو ملک کے وزیر اعظم ہونے پر تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور کہا کہ وہ نفرت انگیز تبصرے کر رہے ہیں اور انتخابات کے قواعد کی خلاف ورزی کر کے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
It’s really shameful Pm of biggest democracy country calling indian Muslim infiltrators . So much hate for Indian Muslims. #HateSpeech #indianMuslimpic.twitter.com/hO1pvV7auw
— Aasif Mir 🦅 (@Slit991) April 22, 2024