پوسٹرس میں کلپنا سورین کی بڑی تصویر پر تنازعہ

[]

رانچی: انڈیا بلاک کی میگاریالی سے قبل پوسٹسرس میں کلپناسورین کی تصویر کو نمایاں کرنے پرتنازعہ پیدا ہوگیا۔

جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی اور دیگرمقامات پرریالی کے پوسٹرس اور بینرس جابجالگائے گئے جن میں کلپنا سورین اور ان کے شوہرسابق چیف منسٹر ہیمنت سورین کی تصاویر کو نمایاں کیاگیا۔

چیف منسٹر جھارکھنڈ چمپئی سورین اور انڈیا بلاک کے دیگرقائدین کی تصاویر کا سائزچھوٹا ہے۔اسے ہیمنت سورین کی غیرموجودگی میں جو جیل میں ہیں کلپناسورین کی خود کو منوانے کی کوشش کے طور پردیکھاجارہا ہے۔

بی جے پی نے الزام عائد کیاکہ یہ قبائلی چیف منسٹر کو نیچادکھانے کی کوشش ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدربابولال مرانڈی نے کہا کہ اسے نیائے ریالی کے بجائے آدیواسی اپمان ریالی کہناچاہئیے کیونکہ ریالی کے پوسٹرس میں آدیواسی چیف منسٹرچمپئی سورین کی تصویر نہیں ہے۔

جے ایم ایم نے تاہم اس کی تردید کی اور کہاکہ پوسٹرس میں چیف منسٹر کی تصویر موجود ہے۔ پارٹی ترجمان سپریوبھٹاچاریہ نے کہا کہ بابولال مرانڈی کو اپنی آنکھوں کا معائنہ کرالیناچاہئیے کیونکہ انہیں چیف منسٹر کی تصویر دکھائی نہیں دے رہی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *