دور درشن ہندی چینل کے لوگو کا رنگ تبدیل کئے جانے پر ممتا بنرجی برہم

[]

کلکتہ : بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دوردرشن کے ہندی چینل کے لوگو کے رنگ میں تبدیلی پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے یہ سوال بھی اٹھایا کہ الیکشن کے دوران مرکزی نشریاتی وزارت نے یہ کیسے کیا؟

الیکشن کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے ممتا نے مطالبہ کیا کہ پرانے نیلے رنگ کو فوری واپس لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ممتا نے ہفتہ کی شام اپنے ایکس ہینڈل پر لکھاکہ جب ملک میں لوک سبھا انتخابات ہو رہے ہیں، میں دوردرشن کے لوگو کے رنگ کو تبدیل کئے جانے سے حیران ہوں ۔یہ بالکل غیر قانونی ہے۔

بنگال کے وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ جب پورے ملک کے لوگ ووٹنگ کے موڈ میں ہیں تو الیکشن کمیشن اس پرو کام کرنے کی اجازت کیسے دے سکتا ہے؟۔

اصل نیلے رنگ کو فوری طور پر دور درشن کے لوگو پر واپس لایا جائے۔

دوردرشن کے ہندی نیوز چینل پرسار بھارتی نے منگل کو سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ یہ ایک نئے رنگ میں آ رہا ہے۔ رنگ بدلنے کے بعد بہت سے مخالفین نے اس کا مذاق اڑایا اور اسے بی جے پی کا پروپیگنڈہ بھارتی قرار دیا۔ پچھلے سال کے شروع میں، دور درشن (ڈی ڈی) انڈیا کے لوگو کا رنگ تبدیل کر دیا گیا تھا۔

ڈی ڈی نیشنل کے لوگو کو بھی تبدیل کر دیا گیا تھا۔ پرسار بھارتی کے سی ای او گورو دویدی، تاہم، رنگ کی تبدیلی کے پیچھے سیاست یا اوچھے پن کو نہیں دیکھتے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ گیروا رنگ نہیں ہے بلکہ نارنجی رنگ ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *