ملک کے گریجوایٹ نوجوانوں کو نوکری کا حق فراہم کریں گے، بھاگلپور جلسہ عام سے راہل گاندھی کا وعدہ

[]

دریں اثنا، راہل گاندھی نے یکے بعد دیگرے وعدے کئے اور بتایا کہ کانگریس اور انڈیا کی حکومت بنی تو عوام کو کیا کیا ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو پیسی مودی حکومت نے امیروں میں بانٹ دیا ہے، ہماری حکومت بنی تو اس پیسے کو غریبوں میں تقسیم کر دیں گے۔

راہل گاندھی نے مزید کہا، ’’ہر خاندان سے ایک خاتون کا انتخاب کیا جائے گا، کانگریس اس خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں ایک سال کے لیے ایک لاکھ روپے جمع کرے گی یعنی ہر ماہ اکاؤنٹ میں 8 ہزار 500 روپے جمع کیے جائیں گے۔ کروڑوں نوجوانوں کو تربیت ملے گی۔ ہمارے نوجوان جو سڑکوں پر گھوم رہے ہیں، ان کے بینک کھاتوں میں پیسہ آئے گا۔ منریگا کی 25 سال کی رقم معاف کر دی گئی ہے۔ اتحاد نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم نے جو بھی پیسہ سرمایہ داروں کو دیا، ہم غریبوں کو دیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *