اے پی: شرمیلا نے کڑپہ لوک سبھا حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کردیا

[]

حیدرآباد: آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے آج کڑپہ لوک سبھا حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔

انہوں نے کلکٹریٹ پہنچ کر پرچہ نامزدگی کے دستاویزات کے سیٹ حوالے کئے۔ان کے ساتھ ان کی چچازاد بہن وائی ایس سنیتا بھی تھیں۔

قبل ازیں شرمیلا جو متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی کی دختر ہیں نے ضلع کڑپہ کے ایڈوپُلاپایہ میں واقع اپنے والد وائی ایس راج شیکھرریڈی کی سمادھی پہنچ کر ان کو خراج پیش کیا۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ کڑپہ کے عوام بہتر فیصلہ دیں گے۔واضح رہے کہ شرمیلا، موجودہ آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی بہن ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *