بغداد، حشد الشعبی کے مرکز پر ڈرون حملہ، ویڈیو

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد میں واقع عراقی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے مرکز پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

ذرائع نے عراقی فوج کے حوالے سے کہا ہے کہ بغداد میں ہونے والا دھماکہ حشد الشعبی کے مرکز کے اندر ہوا ہے۔

دوسری جانب اے ایف پی نے بھی عراقی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بغداد میں ایک فوجی مرکز کے اندر دھماکے کی وجہ سے کم از کم ایک شہید اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

عوامی رضاکار فورس نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ بابل کے شمال میں حشد الشعبی کے ایک مرکز میں دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے فورا بعد تحقیقاتی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تنظیم نے کہا کہ تحقیقات کے بعد نقصانات کے بارے میں تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

صوبہ بابل کی سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ حشد الشعبی کے ایک مرکز پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔ مرکز میں موجود درختوں کی وجہ سے آگ کے شعلے مزید بھڑک اٹھے ہیں۔

المیادین نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کالسو میں واقع حشد الشعبی کے مرکز پر حملہ ہوا ہے جہاں گاڑیوں کا گیراج تھا اور رضاکار فورس کے دو دفتر بھی موجود تھے۔ حملے کی شدت زیادہ تھی۔

دوسری جانب امریکی فوجی کمانڈ سینٹکام کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے عراق میں کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *