صہیونیوں کا فلسطینی مزاحمت کی جنگی صلاحیتوں کا اعتراف

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عبرانی نیوز ویب سائٹ Mida نے لکھا ہے کہ صہیونی فوج کی داخلی دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حماس تیزی سے اپنی سیاسی اور عسکری صلاحیتوں کو بحال کر رہی ہے۔

مذکورہ ذریعے نے صہیونی فوج کی جنگ کے اہداف حاصل کرنے کی صلاحیت پر شکوک کا اظہار کیا۔

ادھر ایک امریکی ہفت روزہ میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ غزہ کی صورتحال پر حماس کا ابھی تک کنٹرول ہے۔

نیوز ویک نے تاکید کی ہے کہ غزہ میں چھے ماہ جنگ کے باوجود اس پٹی کی صورتحال  اب بھی حماس کے کنٹرول میں ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *