دنیا کی سب سے چھوٹے قد والی خاتون جیوتی آمگے نےناگپور میں ڈالا ووٹ

[]

ناگپور: دنیا کی سب سے چھوٹے قد والی خاتون جیوتی آمگے نے اپنے پورے خاندان کے ساتھ ناگپور میں ووٹ ڈالا۔وہ ‘بگ باس 6’ اور امریکی ہارر ٹی وی سیریز سے مقبول ہوئی ہیں۔جیوتی کی عمر 30 سال ہے ۔

2 فٹ 1 انچ لمبا (مکمل اونچائی 62.8 سینٹی میٹر) جیوتی امگے دنیا کی سب سے چھوٹے قد والی خاتون ہیں۔کبھی وہ اپنے قد کی وجہ سے طنز کا نشانہ بنتی تھیں، آج وہ اپنے قد کی وجہ سے مشہور شخصیت بن چکی ہیں۔

جیوتی کی پیدائش 16 دسمبر 1993 کو ہوئی تھی۔ جیوتی کشن جی آمگے کا قد بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے۔ جیوتی کے والد کشن جی کا ٹرانسپورٹ کا کاروبار ہے۔ ووٹنگ کے وقت ان کی والدہ رنجنا بھی موجود تھیں۔ جیوتی کا قد ‘ اچانڈروپلاسیا ‘ نامی بیماری کی وجہ سے رک گیا تھا۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *