ڈرائیور کی بہادری دیکھ سوشل میڈیا صارفین دم بخود رہ گئے (ویڈیو)

[]

گہرے سیلابی پانی سے فور ویلر بحفاظت نکال لینے پر ڈرائیور کی تحسین

ریاض: متحدہ عرب امارات میں ہونے والی تاریخ کی شدید موسلادھار بارشوں میں گذشتہ روز ایک فور ویل ڈرائیو گاڑی سوشل میڈیا پر مرکز نگاہ بنی رہی۔

نسان پٹرول برانڈ کی فور ویل گاڑی کی ویڈیو دبئی کی کسی رہائشی عمارت سے بنائی گئی تھی جس میں گاڑی کا ڈرائیور اسے پانی کے گہرے سمندر میں انتہائی جرات سے چلاتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈرائیور کی بہادری دیکھ سوشل میڈیا صارفین دم بخود رہ گئے۔ ڈرائیور ایک فلمی سین کی طرح گاڑی پانی سے بخیر وخوبی نکال کر اپنی منزل کی راہ لیتا ہے، جبکہ منظر دیکھنے والوں کی تالیوں کی آواز ویڈیو میں سنی جا سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ ویڈیو بڑے پیمانے پر دیکھی جا رہی ہے۔ دیکھنے والے گاڑی اور ڈرائیور دونوں کی مضبوطی اور طاقت کو سراہے بغیر نہ رہ سکے۔ بعض صارفین نے گہرے پانی سے گاڑی کو بحفاظت نکال لانے پر ڈرائیور کی حاضر دماغی اور مہارت کو سراہا ہے۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے تجویز دی ہے کہ ’نسان‘‘ کو ویڈیو کلپ میں دکھائی دینے والا منظر اپنی تشہیری مہم کے اسٹوری بورڈ میں شامل کرنا چاہئے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *