[]
نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی آج انتخابی مہم کے کیلئے جنوبی ہندوستان کے دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی موت ہوگئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی رات کوچی شہر میں 10.30 بجے پیش آنے والے اس حادثے میں ودوتھلا کے رہنے والے منوج کی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ انی کو قریبی ہاسپٹل لے جایا گیا لیکن وہ بچ نہیں سکا۔ انی کے ارکان خاندان نے الزام عائد کیا کہ سڑک
پر رسی لگائی گئی تھی اوررات کو رسی کا نظرآنا مشکل ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کے دورہ کے پیش نظربعض مقامات پر سیکوریٹی انتظامات کے حصہ کے طورپررسیاں لگائی گئی تھیں۔