ایران نے اسرائیلی کشتی کو قبضے میں لے لیا+ ویڈیو

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے آج دوپہر کے وقت خلیج فارس کے علاقے میں صیہونی حکومت سے متعلق ایک مال بردار جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

بعض خبری ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اس کارگو جہاز کو ’’ایم ایس سی ایریز‘‘ کہا جاتا ہے جس پرتگالی پرچم نزب ہے اور اس کا تعلق لندن میں قائم ’’زوڈیک میری ٹائم‘‘ کمپنی سے ہے، جو ’’ایئل اوفر‘‘ نامی اسرائیلی ارب پتی کی ملکیت ہے۔

 بعض ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا کہ فروری 2022 میں بھی خلیج فارس میں زوڈیاک شپنگ کمپنی سے تعلق رکھنے والے تجارتی جہاز کیمپو اسکوائر پر حملہ کیا گیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *