لولو ہائپر مارکٹ کی پیش کش۔ “خریدی پہلے ادائیگی بعد میں” اسکیم

[]

ریاض ۔ کے این واصف

گرمائی تعطیلات میں اور اس ماہ کے آخر میں اسکولز کی کشادگی پر عوام کو بھاری خریداری درکار ہوتی ہے۔ اس بھاری مالی بوجھ کے اٹھانے میں اپنے معزز گاہکوں کی مدد کے لئے “لولو ہائپر مارکٹ” نے ایک اسکیم “خریدی پہلے ادائیگی بعد میں” اسکیم متعارف کرائی ہے۔

 

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے گاہکوں کو MENA’s نامی شاپنگ اینڈ فائنانشل سروسز کے app سے جڑنا ہوگا جسے (BNPL) کہا جاتاہے۔ بی پی این ایل سے گاہک اپنے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ جڑ سکتے ہیں اور چار اقساط میں اپنی بھاری خریداری کی ادائیگی بغیر کسی فیس یا سود کرسکتے ہیں۔

 

 

لولو ہائپر مارکٹ کے ڈائریکٹر شھیم محمد نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لولو اپنے گاہکوں کو آسانیاں فراہم کرنے اور بہترین پروجکٹس پیش کرنے میں ہمیشہ کوشاں رہتا ہے۔ اس موقع پر جنرل مینجر TABBY عبدالعزیز ساجا نے کہا کہ ہم گلف کی سب سے بڑی ریٹیل چین لولو کے ساتھ جڑ کر خریداروں کے لئے سہولت بخش ادائیگی کا طریقہ پیش کررہے ہیں۔

 

 

شھیم محمد نے بتایا کہ لولو نے اگسٹ کے آخر میں اسکولز کی کشادگی کی ضروریات کے اعلی درجہ کے سارے سامان مناسب دامون پر دستیاب کرائے ہوئے ہیں۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *