[]
زیڈ زمرہ کی سیکورٹی کے تحت، اب راجیو کمار کی حفاظت کے لئے سی آر پی ایف کمانڈوز سمیت کل 33 سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ تاہم وزارت داخلہ نے ابھی تک آئی بی کے خطرے سے متعلق رپورٹ شیئر نہیں کی ہے
نئی دہلی: چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کو اب ‘Z’ (زیڈ) زمرہ کی سیکورٹی حاصل ہوگی۔ مرکزی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر چیف الیکشن کمشنر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ تاہم وزارت داخلہ نے آئی بی کی دھمکی والی رپورٹ کی تفصیلی معلومات میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کیں۔
زیڈ زمرہ کی سیکورٹی پروٹوکول کے تحت اب راجیو کمار کی سیکورٹی کے لیے سی آر پی ایف کمانڈوز سمیت کل 33 سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ اس میں کمار کی رہائش گاہ پر تعینات 10 مسلح جامد گارڈز، چھ پرائیویٹ سیکورٹی آفیسرز (پی ایس اوز) جو 24 گھنٹے سیکورٹی فراہم کرتے ہیں اور تین شفٹوں میں کام کرنے والے 12 مسلح ایسکارٹ کمانڈوز شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ کمار کی حفاظت کو ہر وقت یقینی بنانے کے لیے دو چوکیدار اور تین تربیت یافتہ ڈرائیور فی شفٹ اسٹینڈ بائی پر ہوں گے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ راجیو کمار کی سیکورٹی بڑھانے کا یہ فیصلہ لوک سبھا انتخابات سے قبل سیاسی منظر نامے میں ہنگاموں کے پیش نظر بھی لیا گیا ہے، کیونکہ ترنمول کانگریس جیسی اپوزیشن پارٹیاں الیکشن کمیشن کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔