اٹلی کے ساتھ تعلقات بڑھانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، ایرانی وزیرخارجہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اٹلی نئی خاتون سفیر کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ایران اور اٹلی باہمی تعلقات کو بڑھاسکتے ہیں۔

ملاقات کے دوران اٹالین سفیر نے سفارتی اسناد کی کاپی ایرانی وزیرخارجہ کو پیش کی اور تہران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے حوالے اپنی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

پاولا امادی نے یورپی یونین کی جانب سے ایرانی سفارت خانے پر صہیونی حملے کی مذمت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹلی خطے میں کشیدگی میں اضافے کے خلاف ہے۔

انہوں نے خطے میں استحکام اور  سلامتی کو یقینی بنانے میں ایران کے کردار کی تعریف کی۔

اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ تہران اور روم کے درمیان تعلقات میں اضافہ کرنے میں کوئی مانع نہیں ہے۔ دونوں ملکوں کو اقتصادی، تعلیمی اور سفارتی شعبوں میں تعلقات کو مزید بڑھانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایران یورپ سمیت دنیا کے ہر خطے اور ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *