[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کے ادارہ برائے بیمہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کیا گیا ہے جس کے بعد ادارے کی ویب سائٹ معطل ہوگئی ہے۔
عراقی ذرائع نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سائبر گروہ “چنگال شاہین” یعنی عقاب کے پنجے نے صہیونی ادارہ برائے بیمہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کیا جس کے بعد ادارے کی ویب سائٹ کچھ مدت کے لئے معطل ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے کی وجہ سے لاکھوں بیمہ کنندگان کی معلومات دسترس سے باہر ہوگئیں جس میں ذاتی ڈیٹا، بینک اکاونٹ کی تفصیلات اور رہائشی ایڈریس وغیرہ شامل ہیں۔ یہ اطلاعات اس وقت عراقی سائبر گروہ کے ہاتھ میں ہیں۔
یادر ہے کہ قومی انشورنس کمپنی مقبوضہ علاقوں کے عوام کے بارے میں اطلاعات جمع کرنے کا پابند ہے۔ صہیونی سیکورٹی اداروں نے سائبر حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔