[]
حیدرآباد: جیسے جیسے لوک سبھا انتخابات قریب آ رہے ہیں، تلنگانہ میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی مہم میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔بیشتر جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے انتخابی تشہیری مہم کے لئے خصوصی گاڑیوں کی تیاری کاآرڈردیاگیا ہے۔
شہر حیدرآباد کے این ٹی آر اسٹیڈیم اور لوورٹینک بند علاقوں میں انتخابی گاڑیوں کی تیاری کے کام میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ان گاڑیوں کو تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ کئی جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے آرڈر کے مطابق اس طرح کی گاڑیوں کی تیاری کا کام کیاجارہا ہے جس کے نتیجہ میں انتخابی گاڑیاں تیار کرنے والے کاریگر سرگرم ہوگئے ہیں۔
رائے دہندوں کوراغب کرنے کے لئے اہم پارٹیاں یہ انوکھی قسم کی گاڑیاں تیار کرواتی ہیں۔ان میں امیدوار کے ساتھ ساتھ پارٹی کے دیگر لیڈران بیٹھ کر گلی گلی گھومتے ہوئے انتخابی تشہیر کا کام کرتے ہیں۔یہ گاڑیاں،رائے دہندوں کیلئے خصوصی توجہ کی مرکز بنی ہوتی ہیں۔
انتخابات کے سلسلہ میں ان کی تیاری کے کام میں تیزی پیداہوگئی ہے۔ریاست میں لوک سبھا انتخابات کے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے پیش نظر اہم جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم چلانے کے لئے ایسی خصوصی گاڑیوں کی تیاری پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جس کے سبب ان کی تیاری کے بڑے پیمانہ پر آرڈرس دیئے جارہے ہیں۔