اسرائیل کو دمشق حملے کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گا، رہبر انقلاب اسلامی

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے غاصب اور نفرت زدہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں سپاہ پاسداران کے سینیئر کمانڈر جنرل محمد رضا زاہدی اور ان کے چند دیگر ساتھیوں کی شہادت کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے اس پیغام میں فرمایاکہ سردار فداکار اسلام میجر جنرل محمد رضا زاہدی اپنے قریبی ساتھی جنرل محمد ہادی حاج رحیمی کے ہمراہ صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہوگئے۔ ان شہدا پر اللہ اور اس کے اولیا کا درود و سلام ہو اور ظالم و جارح صیہونی حکومت کے حکام پر لعنت و نفرین ہو۔رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جنرل زاہدی انیس سو اسّی کے عشرے سے میدان جہاد میں اپنی شہادت کے منتظر تھے۔

آپ نے فرمایا کہ ان شہدا نے کچھ کھویا نہيں بلکہ انہوں نے اپنا انعام اور اجر حاصل کرلیا۔

رہبرانقلاب اسلامی نے زور دے کر فرمایا کہ خبیث صیہونی حکومت کو ہمارے بہادر جوانوں کے ہاتھوں سزا ضرور ملے گی اور ہم اس کو ان مجرمانہ اقدامات پر پچھتانے پر مجبور کردیں گے۔

یاد رہے کہ پیر کی شام کو غاصب صہیونی حکومت نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر دہشت گرد حملہ کرکے عمارت کا ایک حصہ تباہ کردیا تھا۔

حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلی دفاعی مشیر سمیت چھے اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *