غزہ کے خلاف صہیونی جارحیت فوری طور پر بند کی جائے، عرب پارلیمنٹ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ عرب پارلیمنٹ نے غزہ میں صہیونی فورسز کی بربریت کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے محاصرے کا ہدف فلسطینی قوم کو تباہ کرنا ہے۔

عرب پارلیمنٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد وحشیانہ حملہ کرکے فلسطینیوں کا وسیع پیمانے پر قتل عام شروع کیا ہے۔ صہیونی مظالم کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی بچے اور خواتین سمیت بے گناہ لوگ شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

بیان میں فلسطین میں صہیونی کالونیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت کی حکمت عملی بین الاقوامی قوانین کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔

عرب پارلیمنٹ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ غزہ پر صہیونی جارحیت کو بند کرنے اور فلسطینی عوام کی جبری مہاجرت کو روکنے کے لئے فوری طور پر موثر اقدامات انجام دے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *