[]
بھوبنیشور: اوڈیشہ پولیس نے پوری کی جگناتھ مندر میں داخل ہونے پر اور مندر کے اندر پولیس ملازمین پر حملہ کرنے کی پاداش میں ایک برطانوی شہری کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق بیرونی شہری جس کی شناخت جنوبی لندن کے وینڈس ورتھ کے تھامس کریگ شیلڈن کی حیثیت سے ہوئی ہے، ہفتہ کے روز غیرمجاز طور پر 12 ویں صدی کی مندر میں داخل ہوگیا تھا۔
پولیس ملازمین نے جب اسے روکا اور مندر سے باہر جانے کیلئے کہا کیونکہ غیرہندوؤں کو مندر میں داخلہ کی اجازت نہیں ہے تو تھامس نے پولیس ملازمین پر حملہ کردیا۔
سٹی ڈی ایس پی پرشانت کمار ساہو نے بتایا کہ ہم نے بیرونی سیاح کو حراست میں لے لیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔